0
Monday 30 Mar 2020 20:22

وزیراعلیٰ سندھ نے جمعہ اجتماعات کرنیوالے علماء کرام کیخلاف ایف آئی آرز واپس لینے کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے جمعہ اجتماعات کرنیوالے علماء کرام کیخلاف ایف آئی آرز واپس لینے کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جمعہ کے بڑے اجتماعات کرنے والے علماء کرام کے خلاف ایف آئی آرز واپس لینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے علماء کرام سے ملاقات کے بعد جمعہ کے اجتماعات کرانے والے علماء کرام کے خلاف ایف آئی آرز واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ایف آئی آر واپس لینے کی ہدایت کردی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ضمانتیں کروائی انہیں سکیورٹیز واپس کی جائیں گی، آئندہ جمعہ کو علماء نے حکومت سے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے علماء کرام سے ملاقات کی اور انہیں اپنے فیصلوں سے متعلق ایک بار پھر اعتماد میں لیا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 508 ہوگئی ہے، لوکل ٹرانسمیشن سے 171 افراد متاثر ہوئے ہیں، ستائیس فروری کو جب پہلا کیس آیا تھا تو ہم نے اقدامات شروع کردیئے تھے۔ مراد علی شاہ نے علماء کرام کو بتایا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کورونا کا پھیلاؤ خطرناک ہے اس کو روکا جائے، سب نے لاک ڈاؤن کیا اور لوگوں کے میل جول کو روکا، سب سے مشکل بات مساجد میں اجتماعات کو روکنا تھا، حکومت نے طبی ماہرین کی مدد سے فیصلے کئے، علماء کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے  ہماری رہنمائی کی۔
خبر کا کوڈ : 853608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش