0
Wednesday 1 Apr 2020 09:15

کورونا سے نجات کیلئے لاہور میں اذانیں دینے کا سلسلہ جاری

کورونا سے نجات کیلئے لاہور میں اذانیں دینے کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ وبائی مرض کورونا سے نجات کیلئے لاہور سمیت ملک بھر میں رات گئے اذانیں دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ رات دس بجتے ہی شہر اللہ اکبر، اللہ اکبر کی صداوں سے گونج اٹھا۔ ملک بھر طرح لاہور میں بھی شہریوں نے مساجد اور گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اذانیں دیں۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ شہریوں نے اذان کے بعد دعائے مغفرت اور کورونا سے نجات کی دعائیں کیں۔ علما کرام نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ گھروں میں رہ کر اللہ تعالی سے اس کی پناہ اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کریں۔ اذانوں کے اس سلسلے میں اب بچے بھی شامل ہو گئے ہیں۔ والدین اپنے بچوں سے اذانیں دلوا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بچے من کے صاف ہوتے ہیں، اللہ ان کی دعا جلد قبول کرتا ہے، اس لئے اب بچوں کو تیار کیا ہے کہ وہ ہمارے گناہوں پر اللہ سے معافی مانگیں اور ہمارے ناراض رب کو راضی کریں۔
خبر کا کوڈ : 853944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش