0
Wednesday 1 Apr 2020 10:38
ڈی آئی خان کے دو بہن بھائی کورونا کا شکار، مدینہ کالونی کا علاقہ بند

کورونا اپڈیٹس، مریضوں کی تعداد 2039 ہو گئی، 26 جاں بحق، 58 صحتیاب

73 فیصد کیسز بیرونی ممالک سے آمدہ جبکہ 27 فیصد لوکل ٹرانسمیشن کا شاخسانہ
کورونا اپڈیٹس، مریضوں کی تعداد 2039 ہو گئی، 26 جاں بحق، 58 صحتیاب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2039 ہو چکی ہے جبکہ 26 افراد جاں بحق اور 58 افراد اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وائرس کنفرم کیسز کی تعداد 2039 ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں6، بلوچستان 158، گلگت بلتستان 184، اسلام آباد 54، خیبر پختونخوا 253، پنجاب 708 اور سندھ میں 676 کورونا وائرس کے مریض رپورٹ پوئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کیسز میں سے 73 فیصد کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے جب کہ 27 فیصد مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب ایک مریض کی ہلاکت ہوئی اور 1436 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس آئسولیشن کی سہولیات کے حامل اسپتالوں کی مجموعی تعداد 414 ہے جن میں 6335 بیڈز کی سہولیات موجود ہیں اور ان میں 861 مریض زیر علاج ہیں۔ ملک بھر میں 171 مقامات پر کورنٹائن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں 8893 افراد کو رکھا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے زیر علاج 10 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کورونا وائرس کے سبب سندھ میں 8، پنجاب 9، خیبر پختونخوا 6، بلوچستان 1 اور گلگت بلتستان میں بھی کورونا کے سبب دو مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے نئے کیسز میں خیبر پختونخوا سے ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور بنوں کے شہر شامل ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدینہ کالونی سے دو بہن بھائیوں میں کورونا کا رزلٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد پولیس علاقے کو سیل کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔ اسی طرح ٹانک کے علاقے گومل سے ایک شخص میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے جبکہ ٹانک شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں کورونا کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم رکھنے کیلئے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں قبل از وقت کر دی ہیں۔ وزیراعظم نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی مدد سے بے روزگار ہونے والے افراد کو گھروں میں راشن پہنچایا جائے گا۔ عمران خان نے  پرائم منسٹرکورونا ریلیف فنڈ بنانےکا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس میں جمع رقم پر کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔ بیرون ملک پاکستانی ریلیف فنڈمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ وفاقی حکومت نے غریب خاندانوں کو 12 ہزار روپے ماہانہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ملک میں خوراک کی قلت سے نمٹنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ ملک کے تمام صوبوں کے درمیان زمینی رابطے منقطع ہیں اور ٹرین سروس بھی غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دیئے گئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 853959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش