0
Friday 3 Apr 2020 20:41

کرونا وائرس، جی بی میں مزید تین کیسز، متاثرین کی تعداد 192 ہو گئی

کرونا وائرس، جی بی میں مزید تین کیسز، متاثرین کی تعداد 192 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 192 ہو گئی ہے۔ وزیر اعلی جی بی حافظ حفیظ الرحمن کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات پر عملدرآمد اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بنائی گئی سپیشل کمیٹی کےممبر و صوبائی وزیر اطلاعات شمس میر نے کورونا وائرس کے مریضوں کے مزید کیسزز سے متعلق میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل 33 سیمپلز لیے گئے تھے، ان میں سے 3 مریضوں کا رزلٹ مثبت آیا ہے اور 33 کا نیگیٹیو آیا ہے۔ ان 3 متاثرہ مریضوں میں سے ایک کا تعلق ضلع استور، دوسرے کا تعلق نگر اور تیسرے مریض کا تعلق گلگت سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 854467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش