0
Saturday 4 Apr 2020 11:42

سیلف آئسولیشن کورونا سے بچائو کا واحد حل ہے، سراج الحق

سیلف آئسولیشن کورونا سے بچائو کا واحد حل ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن انا کے گنبد سے باہر آکر عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھائیں، حکومت امرا کو سبسڈی دینے کے بجائے عوام کو سبسڈی دے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ نازک صورتحال میں بھی حکومت اور اپوزیشن اکٹھے نہیں بیٹھ سکے جو افسوسناک ہے، اپوزیشن کورونا پر سیاست نہ کرے اور سیاسی جماعتیں قوم کی خدمت کے لئے آگے بڑھیں، حکومت اشیاء صرف پر ٹیکسز ختم کرے، کورونا کے مریضوں سے مجرموں جیسا سلوک کرنے کے بجائے علاج معالجہ سمیت تمام سہولیات فراہم کرے، الخدمت فاؤنڈیشن کے ایک لاکھ رضا کار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، سیلف آئسولیشن کورونا سے بچائو کا واحد حل ہے، الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت 46کروڑ کا خشک راشن مستحقین تک پہنچایا گیا ہے، الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت 6 ہزار مساجد، مندروں اور جیلوں کی صفائی اور سپرے کیا گیا ہے، 22 سو ہسپتال اور تین سو ایمبولینس عوام کی خدمت کیلئے وقف ہیں، وزیر اعظم سیلف آئسولیشن میں ہیں ان کو عوام کے دکھ درد کی احساس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 25 ہزار سے کم آمدن والے افراد کا گیس اور بجلی کا بل معاف کرے، اللہ کو راضی کرنے کیلئے کاروباری افراد پر بھی سود معاف کیا جائے، وزیراعظم ٹائیگر فورس بنانے کے بجائے بلدیاتی اداروں کو فعال کریں، 12 سو ارب ٹائیگر فورس پر لگانے سے خورد برد کا راستہ کھلے گا، تبلیغی جماعت والوں کے ساتھ حکومتی رویہ قابل مذمت ہے۔ سراج الحق سے اسلام آباد میں تاجر رہنما کاشف چودھری نے ملاقات کی اور انہیں ملک بھر کے تاجروں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے تاجر برادری کے مطالبات کی حمایت کی درخواست کی۔
خبر کا کوڈ : 854566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش