0
Saturday 4 Apr 2020 23:42

سندھ حکومت نے 2 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس اور ریپیڈ ٹیسٹ مشین خریدنے کی منظوری دے دی

سندھ حکومت نے 2 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس اور ریپیڈ ٹیسٹ مشین خریدنے کی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ نے برطانوی کمپنی کو دو لاکھ ٹیسٹنگ کٹس آرڈر کرنے سمیت کینیڈا سے ریپیڈ ٹیسٹ مشین کی خریداری اور سروسز اسپتال میں یونٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کورونا سے متعلق اجلاس میں وزیر صحت عذرا پیچوہو، سیکریٹری ہیلتھ، ڈاکٹر باری اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے برطانوی کمپنی کو فوری دو لاکھ ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس کو بتایا کہ ابھی سات ہزار پانچ سو کٹس موجود ہیں، جو ایک ہفتے کیلئے کافی ہیں اگلے تین دنوں میں مزید پندرہ ہزار کٹس آئیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کینیڈا سے رپیڈ ٹیسٹ مشین کی خریداری کی بھی منظوری دی، ریپیڈ ٹیسٹ مشین کے ساتھ ایک لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس خریدنے کے احکامات بھی دیئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیسٹنگ کی تعداد یومیہ دو ہزار بیس ہوگئی ہے، جسے پانچ ہزار تک لے کر جانا ہے۔ مراد علی شاہ نے سروسز اسپتال کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کورونا وائرس یونٹ کیلئے 13.4 ملین روپے  فوری جاری کردیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے بستر، علیحدہ وارڈ اور ضروری مشینری کی خریداری فوری کرنے کی ہدایات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی وقت جاکر یونٹ کا دورہ کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 854710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش