0
Sunday 5 Apr 2020 11:29

سوات میں کورونا کا ایک اور مریض انتقال کر گیا

سوات میں کورونا کا ایک اور مریض انتقال کر گیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سیدو ہسپتال میں کورونا کا ایک اور مریض انتقال کر گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سوات میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض انتقال کر گیا، جس کے بعد ضلع میں مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ ترجمان سیدو ہسپتال نے کورونا وائرس سے 75 سالہ مریض فضل ربی کی موت کی تصدیق کر دی، یاد رہے کہ 3 اپریل کو بھی سیدو شریف ہسپتال میں کورونا وائرس کا ایک مریض انتقال کر گیا تھا۔ آج سیدو شریف ہسپتال میں انتقال کرنے والے مریض کا تعلق ضلع سوات کی تحصیل بحرین کے یونین کونسل سے تھا۔ میت کو کورونا پروٹوکول کے مطابق غسل دے کر حفاظتی اقدامات کے ساتھ آبائی گاؤں بھیجا جائے گا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 372 ہوچکی ہے، 15 افراد انتقال کر چکے ہیں، جبکہ 30 مریض صحت یاب ہوئے۔ دریں اثنا، کے پی حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ غریب خاندانوں کیلئے پیکج کا اعلان کر دیا ہے، اس پروگرام کے تحت مزدور طبقہ 3 ہزار روپے آیندہ 4 ماہ تک وصول کرے گا۔ پروگرام کیلئے چیف سیکریٹری گریڈ 20 کا افسر فوکل پرسن تعینات کرے گا، ہر ڈویژن کا کمشنر گریڈ 18 کا افسر پروگرام کیلئے بہ طور فوکل پرسن تعینات کرے گا۔ کیش وصولی کیلئے احساس پروگرام کے مقامات کے چناؤ پر بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، یو سی سطح پر اسکول، کالج، ٹاؤن ہال اور دیگر عوامی مقامات پر مراکز قائم کئے جائیں گے، جن کے قیام کیلئے متعلقہ عملے کو دفعہ 144 میں رعایت دی جائے گی، کیش وصولی کے موقع پر سماجی دوری پر مبنی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 854763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش