0
Tuesday 7 Apr 2020 21:46

کراچی میں کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں جاری

کراچی میں کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر شہریوں کو گرفتار کرنے اور مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان کراچی پوليس نے بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں، شہر کراچی میں اب تک گرفتار افراد کی تعداد 1869 ہوگئی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کیخلاف 655 مقدمات درج ہیں۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے اپیل کی ہے کہ شہری بغير ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، بلاوجہ گھومنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، ناکوں پر سوفٹ ويئر کی مدد سے شہریوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 855269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش