0
Sunday 17 Jul 2011 15:28

ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہو گی، اب انتخابات کا وقت ہے، جاوید ہاشمی

ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہو گی، اب انتخابات کا وقت ہے، جاوید ہاشمی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہو گی، اب انتخابات کا وقت ہے۔ ٹیک سوسائٹی میں لیکچر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو ملک میں بہتری کی سوچ نہیں آتی، ہماری قومی پلاننگ میں خرابیاں موجو دہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ترقی کے راستے اختیار کئے، لیکن آپس کی لڑائی میں گنوا دئیے۔ اس ملک کے 15 بڑے افراد کی جائیدادیں بیرون ملک ہیں۔ پاکستان کی لیڈر شپ اگر سوئی رہی تو پھر انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ملک کا سودا کرتے رہے تو پھر ہم بھی نہیں بچ سکیں گے۔ جو سیاستدان زیادہ پڑھ جائے اسے کوئی پارٹی ٹکٹ بھی نہیں دیتی۔ مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات کو برداشت پیدا کر کے ہی ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں توڑ پھوڑ کی بجائے جوڑ توڑ کی سیاست کرنا چاہئے۔ صدر زرداری کے مقاصد محدود ہوتے ہیں اس لئے وہ کامیاب ہوتے ہیں۔ ہمارے مقاصد وسیع ہوتے ہیں اس لئے ہمیں دیر ہو جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 85562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش