0
Thursday 9 Apr 2020 16:55

توڑ پھوڑ کیس، خادم رضوی سمیت دیگر کے کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی

توڑ پھوڑ کیس، خادم رضوی سمیت دیگر کے کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سڑکیں رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کرنے اور اشتعال انگیز تقاریریں کرنے کے کیس میں ملوث تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت پندرہ کارکنوں کے کیس کی سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی اور 15 کارکنوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس کیس میں عدالت نے خادم حسین رضوی کی حاضری معاف کر رکھی ہے۔ عدالت میں دوران سماعت لاک ڈاون کی وجہ سے کارروائی نہ ہو سکی جس پر عدالت نے مزید سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں پندرہ کے قریب کارکن موجود تھے، جن کی حاضری مکمل کی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 855624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش