0
Thursday 9 Apr 2020 18:13

پاکستان میں کورونا سمٹ رہا ہے، اللہ کا شکر ہے مگر شدید احتیاط اب بھی لازم ہے، کامران خان

پاکستان میں کورونا سمٹ رہا ہے، اللہ کا شکر ہے مگر شدید احتیاط اب بھی لازم ہے، کامران خان
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پاکستان میں جزوی لاک ڈاؤن ہے اور اب سینئر صحافی کامران خان نے مزید اطمینان بخش خبر سنادی۔ ٹوئیٹر پر انہوں نے لکھا کہ شکر کریں کورونا حوالے سے مزید اطمینان بخش خبر کل 8 اپریل رات دس بجے تک ملک میں نئے مریضوں میں محض 115 کیسز کا اضافہ ہوا جبکہ 7 اپریل کو دن کے اختتام پر 208 کیسز آئے تھے 6 اپریل 577، 5 اپریل کو 407 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، پاکستان میں کورونا سمٹ رہا ہے، اللہ کا شکر ہے مگر شدید احتیاط اب بھی لازم ہے۔ ایک اور ٹوئٰیٹ میں انہوں نے لکھا کہ شکر اللہ ملک میں کورونا پھیل نہیں سمٹ رہا ہے، ٹیسٹنگ بڑھی ہے اور مریض کم ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے وزیراعظم نے آج سے زرعی شعبے اور 14 اپریل سے کنسٹرکشن انڈسٹری لاک ڈاؤن پاکستان میں ختم کرنے کا اعلان کیا، گویا تمام احتیاطی تدابیر برقرار رکھتے ہوئے پاکستان smart lockdown کی جانب بڑھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 855638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش