0
Friday 10 Apr 2020 13:04

وزارت کامرس نے متعلقہ اداروں کو اينٹی مليريا ادويات کی برآمد پر عائد پابندی اٹھانے کا مراسلہ جاری کر ديا

وزارت کامرس نے متعلقہ اداروں کو اينٹی مليريا ادويات کی برآمد پر عائد پابندی اٹھانے کا مراسلہ جاری کر ديا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے اینٹی ملیریا ادویات کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی۔
وزارت کامرس کی جانب سے متعلقہ اداروں کو اينٹی مليريا ادويات کی برآمد پر عائد پابندی اٹھانے کا مراسلہ جاری کر ديا گيا ہے۔ اینٹی ملیریا ادویات کرونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی ميں مفید ثابت ہو رہی ہیں۔ حکومت نے تين اپريل کو اس کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی۔ دوسری طرف پاکستان ڈرگ لا فورم کے صدر نے فوری طور پر يہ نوٹيفکيشن واپس لينے کا مطالبہ کيا ہے۔ نور محمد مہر کا کہنا ہے کہ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پہلے ہی ماسک کی برآمد سے ملک کو نقصان ہوا اور اب مليريا کی ادويات کی قلت ہوئی تو يہ مريضوں کے خلاف بہت بڑی سازش ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 855790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش