0
Saturday 11 Apr 2020 00:24

قانون کا احترام اور ملی اصولوں کی پاسداری پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، علامہ عون نقوی

قانون کا احترام اور ملی اصولوں کی پاسداری پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، علامہ عون نقوی
اسلام ٹائمز۔ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ علامہ محمد عون نقوی نے کہا کہ قانون کا احترام اور ملی اصولوں کی پاسداری پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے، اس وقت ہمیں وحدت اور یکجہتی کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے اور مزید انتشار اور افراتفری کا شکار ہونے سے ہمیں مزید نقصان ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں اور تمام مکاتب فکر کے علماء و عوام کھلے اور اچھے فکر و نظریات کا مظاہرہ کریں، صبر و تحمل کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو برداشت اور مفاہمت کی راہ اختیار کی جائے۔

علامہ عون نقوی کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں سخت اور کٹھن حالات میں ثابت قدم رہتی ہیں اور اپنے اخلاق و کردار کی بلندی کے ذریعے اس بات کو واضح کرتی ہیں کہ مہذب لوگ ہی سخت حالات میں ٹھوس مثبت اور اچھے کردار کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بھی کہا کہ وہ غریب، نادار اور ضرورت مندوں کا خیال رکھیں جبکہ عوام حکومتی احکامات کا احترام کریں اور کوشش کی جائے کہ ایک اچھے ماحول میں بات آگے بڑھ سکے۔
خبر کا کوڈ : 855834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش