0
Friday 10 Apr 2020 18:45

کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، وزیراعظم

کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کی توجہ وباء پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمزور اور غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ ڈاکٹروں کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا، وزیراعظم کو کورونا وائرس کی صورتحال اور روک تھام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر مملکت شہریار آفریدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان، صوبائی وزیر صحت موجود تھے۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے 3 فروری کو کورونا ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی، گورنر، وزیر اعلی، وزیر صحت اور اعلی حکام روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، صوبہ بھر میں 275 قرنطینہ سنٹر بنائے گئے ہیں جن میں کل 18,000 افراد کی گنجائش موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 855837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش