0
Saturday 11 Apr 2020 09:10

لاہور، کیمپ جیل کے مزید 70 قیدیوں میں کورونا کا انکشاف

لاہور، کیمپ جیل کے مزید 70 قیدیوں میں کورونا کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی کیمپ جیل سمیت مختلف جیلوں میں 70 قیدی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے ہاتھ پاوں پھول گئے، سب سے زیادہ متاثر کیمپ جیل سے قیدیوں کے تبادلے کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کر دیا گیا۔ قیدی دوسری جیلوں میں منتقل کرنے سے وائرس کا بھی دوسری جیلوں کو منتقلی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات نے مزید 125 قیدیوں کو منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی  ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل کے عجیب و غریب فیصلے کورونا وائرس روکنے کی بجائے دوسری جیلوں میں بھی پھیلانے لگے۔ کیمپ جیل سے قیدیوں کی دوسری جیلوں میں منتقلی کا عمل جاری ہے، آج بھی 125 قیدی دوسری جیلوں میں منتقل کئے جائیں گے، جیل میں قیدیوں کیساتھ ساتھ عملہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے 70 قیدیوں میں کورونا وائرس پازیٹیو آنے کا ٹویٹ بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ قیدیوں کا علاج جیل ہسپتال میں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 855935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش