0
Tuesday 14 Apr 2020 13:29

کورونا وائرس کا علاج زیادہ مہنگا نہیں ہوگا، ڈاکٹر شوکت علی

کورونا وائرس کا علاج  زیادہ مہنگا نہیں ہوگا، ڈاکٹر شوکت علی
اسلام ٹائمز۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا علاج  زیادہ مہنگا نہیں ہوگا، کورونا کے لیے دوا کی قیمت خناق اور ریبیز کی ویکسین جیسی ہی ہوگی۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر شوکت نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں کورونا وائرس کے علاج اور ویکسین کی قیمت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے صحت یاب مریضوں سے اینٹی باڈیز حاصل کی گئیں ہیں اور کورونا وائرس کے علاج کے لیے سیفٹی اسٹڈی جانور پر کی گئی ہے، جبکہ اس مرحلے پر پہنچ گئے ہیں کہ صحتیاب مریض کے پلازما سے اینٹی باڈیز الگ کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر شوکت نے کہا ہے کہ اینٹی باڈیز کو مزید شفاف بنا کر فارمولیشن بنا سکتے ہیں جو محفوظ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ریگولیٹر اور صحتیاب مریضوں سے تعاون درکار ہوگا اور کورونا وائرس کی دوائی کے لیے ریگولیٹرز کی شرائط سے بھی آگاہ ہیں، جبکہ کوشش ہے ریگولیٹر کی ضرورت جو بھی ہو اس کی تعمیل کرسکیں۔ ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے ڈریپ کی ممکنہ مطلوبہ ضروریات پہلے سے مکمل کر لیں۔ڈاکٹر شوکت علی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے علاج کے لیے خام مال صحت یاب مریض کا پلازما ہوگا اور دوا کی تیاری صحت یاب مریضوں کےخون کی دستیابی پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ متاثرہ کیسز میں کورونا وائرس کے علاج کا طریقہ کار استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا کے علاج کے لیے ویکیسن تیار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 856598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش