0
Wednesday 15 Apr 2020 14:41

ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روک دیے

ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روک دیے
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روک دیے ہیں جس پر ماہرین صحت نے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صدی کی بدترین عالمی وبا سے نمٹنے میں ناکامی اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات پر ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر وہ مستقل اپنا غصہ عالمی ادارہ صحت پر نکال رہے ہیں۔ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے وائرس کے حوالے سے چین کی غلط معلومات کو فروغ دیا جس کی وجہ سے یہ کئی گنا بڑے پیمانے پر پھیل گئی۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت اپنے بنیادی فرض کی ادائیگی میں ناکام رہا لہٰذا اسے ذمے دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے سلسلے میں شفافیت برقرار رکھنے میں ناکام رہا اور میں اپنی انتظامیہ کو فنڈز روکنے کی ہدایت کرنے لگا ہوں۔ ادھر  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ٹرمپ کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کے دوران فنڈز روکنے یہ وقت نہیں۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ: ’وقت آئے گا جب ہم دیکھ سکیں گے کہ وبا کیسے پھیلی اور عالمی سطح پر اس سے اتنی تباہی کیسے ہوئی لیکن ابھی یہ وقت نہیں، یہ ایسا وقت نہیں کہ عالمی ادارہ صحت کی امدادی کارروائیوں کے لیے اس کے وسائل کم کر دیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 856843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش