0
Friday 17 Apr 2020 14:23

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، تاریخ میں پہلی بار ٹریڈنگ معطل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، تاریخ میں پہلی بار ٹریڈنگ معطل
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں دو فیصد کمی اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی، جس کے باعث ٹریڈنگ معطل کرنی پڑی۔ تفصیلات کے مطابق شرح سود میں کمی کے مثبت اثرات جلد ہی نظر آنا شروع ہوگئے اور اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی رہی۔ 100 انڈیکس میں 1544 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 32 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 5 فیصد بڑھنے پر مارکیٹ میں ٹریڈنگ کو ایک گھنٹے کیلئے معطل کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زبردست تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کو ہالٹ کرنا پڑا۔ ایک گھنٹے بعد کاروبار بحال ہونے کے بعد بھی اسٹاک مارکیٹ میں بھرپور تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار کی حد بھی عبور کرگیا اور انڈیکس 1836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33049 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کیلئے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے، جبکہ اسٹیٹ بینک نے بھی شرح سود میں دو فیصد کمی کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 857229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش