0
Sunday 19 Apr 2020 11:45

مقبوضہ کشمیر، مجاہدین کے حملے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک، 2 زخمی

مقبوضہ کشمیر، مجاہدین کے حملے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں مجاہدین کے ایک حملے میں بھارتی پیرا ملٹری فورسز کے 4 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملہ آوروں نے سوپور کے علاقے نور باغ میں احد بابا کراسنگ کے نزدیک واقع چیک پوسٹ  پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی جس سے 4 اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ جموں و کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار بھارت شہید کشمیریوں کو خفیہ طور پر دفنانے لگا ہے۔ شوپیان میں جمعہ کو شہید کیے گئے دو مقامی مجاہدین کی لاشوں کو ان کے لواحقین کے سپرد نہیں کیا گیا۔ جموں و کشمیر پولیس کے مطابق شوپیان کے رہنے والے دو کشمیریوں کی لاشیں سرینگر کے ہسپتال میں کورونا کی جانچ کے بعد شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ پہنچائی گئیں جہاں ان کی تدفین عمل میں لائی گئی۔ یہ قدم وادی میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حریت تنظیموں اور حریت رہنماؤں نے بھارتی فوج کے محاصرے اور تلاشی کی بڑھتی کارروائیوں پر تشویش اور وبا کے پیش نظر جیلوں میں غیرقانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 857609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش