0
Sunday 19 Apr 2020 19:49

تائیوان، نیوی اہلکاروں میں سے 3 میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد 700 اہلکاروں کو قرنطینہ میں منتقل کرنے کا فیصلہ

تائیوان، نیوی اہلکاروں میں سے 3 میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد 700 اہلکاروں کو قرنطینہ میں منتقل کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بحر الکاہل کے جزیرہ نما ریاست پلاؤ میں خیر سگالی کے مشن پر جانے والے نیوی اہلکاروں میں سے 3 میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد تائیوان کی حکومت نے 700 اہلکاروں کو قرنطینہ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر صحت چن شی چن چنگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی بحریہ کے 3 جہازوں نے باضابطہ سفارتی تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پلاؤ کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 15 مارچ کو جہاز دورے پر روانہ ہوئے تھے تاہم 15 ممالک میں سے صرف ایک ریاست پلاؤ کا دورہ کرکے وہ واپس آگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تصدیق شدہ تینوں کیسز ایک ہی جہاز میں ایک کوارٹرز میں رہے تھے تاہم تینوں جہازوں پر موجود تمام 700 اہلکاروں کو دوبارہ بلایا گیا ہے اور انہیں قرنطینہ میں ڈال دیا جائے گا۔ تائیوان کے صدارتی دفتر نے بتایا کہ صدر سائی انگ وین جہازوں کی واپسی کے لیے تقریب میں موجود تھے لیکن انہوں نے کنارے سے اہلکاروں کے سامنے صرف ہاتھ لہرایا تھا اور انہیں انفیکشن کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 23 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس وائرس سے اب تک ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔ تائیوان میں کیسز کی تعداد 420 ہے جبکہ 6 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش