0
Wednesday 22 Apr 2020 03:00

گلگت واپسی کے خواہشمند طلبہ کو این او سی جاری کریں گے، مرتضیٰ وہاب

گلگت واپسی کے خواہشمند طلبہ کو این او سی جاری کریں گے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں مقیم گلگت بلتستان کے طلبہ کی فریاد سن لی گئی، سندھ حکومت نے واپس جانے کے خواہشمند گلگت بلتستان کے طلبہ کو این او سی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں زیر تعلیم گلگت کے 2570 طلبہ کے واپسی سے قبل مفت کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ کے مختلف تعلیمی اداروں میں گلگت کے طلبہ زیر تعلیم ہیں، جو طلبہ واپس جانا چاہتے ہیں انہیں این او سی دی جائے گی۔

نہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، گلگت بلتستان کے طلبہ جن اداروں میں زیر تعلیم ہیں کورونا ٹیسٹ وہیں ہوں گے، ان طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کے لئے محکمہ صحت کی ٹیم خود ان کے پاس جائے گی، کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر گلگت بلتستان واپس جانے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گلگت بلتستان حکومت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم گلگت بلتستان کے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 858149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش