0
Friday 24 Apr 2020 01:47

سندھ حکومت کورونا کے معاملے پر سیاست کررہی ہے، ارباب غلام رحیم

سندھ حکومت کورونا کے معاملے پر سیاست کررہی ہے، ارباب غلام رحیم
اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ڈیموکریٹس الائنس سندھ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کورونا کے معاملے پر سیاست کررہی ہے، کرپٹ مافیا اپنی کرپشن بچانے کیلئے وزیراعظم کیخلاف اکھٹے ہوچکے ہیں، وہ پاکستان میں گڈ گورننس کے لئے آئین کی شق اٹھاون ٹو بی کی بحالی کے حق میں ہیں، اٹھاون ٹو بی شق کی بحالی سے گڈ گورننس کو قائم اور آمریت مارشل لاء کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی لال مالہی بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر ارباب رحیم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کے تحت حقیقی معنوں میں صاف شفاف طریقے سے غریب ضرورت مند صحیح مستحقین کی مدد کی ہے، فری اینڈ فیئر طریقے سے لوگوں کی مدد کی جاری ہے۔ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری بیمار ہے اور وہ آصف علی زرداری کی صحت کیلئے دعاگو ہیں۔ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کورونا اور لاک ڈاؤن کے معاملے پر سیاست نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 858599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش