0
Friday 24 Apr 2020 23:13

رمضان نزول قرآن اور قیام پاکستان کا مہینہ ہے، محمد حسین محنتی

رمضان نزول قرآن اور قیام پاکستان کا مہینہ ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے، جس نے بھی ایمان و احتساب کے ساتھ روزہ، تراویح سمیت دیگر عبادات کی، وہ فلاح پاگیا، اسی ماہ مقدس میں پاکستان کا قیام بھی اللہ کا انعام ہے۔ ماہ صیام میں کارکنان کے نام جاری وڈیو پیغام میں محمد حسین محنتی نے ہدایت کی کہ قرآن و حدیث و لٹریچر کے مطالعہ سمیت اہل خانہ کے اجتماع کو معمول کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ہمارے اجتماعی گناہوں کا نتیجہ ہے، لاک ڈاﺅن کی وجہ سے صنعتیں بند لوگ بے روزگار اور ہر طرف بھوک و افلاس کا دور دروہ ہے، اس قدرتی آفت سمیت تمام مسائل سے نجات کا واحد ذریعہ توبہ استغفار اور رجوع الی اللہ ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ جمعة المبارک، پنج گانہ نماز اور رمضان شریف کی تراویح کی ادائیگی کے دوران حکومتی اقدامات اور ڈاکٹروں کی حفاظتی تدابیر کو ضرور خاطر ملحوظ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علماء منبر و محراب سے نہ صرف اس وبا سے آگاہی بلکہ نمازیوں کو وضو گھر سے اور سنتیں بھی گھر میں جاکر ادا کرنے والے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، تاکہ حکومتی رٹ بھی قائم ہو اور اللہ کے گھر بھی آباد رہیں۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے اردگرد لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان افراد خاص طور سفید پوش اور رشتہ داروں کا خیال کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 858771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش