0
Friday 24 Apr 2020 23:40

آٹا اور چینی چوروں کی فرانزک رپورٹ تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے، شیخ رشید

آٹا اور چینی چوروں کی فرانزک رپورٹ تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آٹا اور چینی چوروں کی فرانزک رپورٹ چند روز کے لئے تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، تاہم رپورٹ ضرور آئے گی۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو مین وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں خود مال گاڑی پر راولپنڈی سے لاہور آیا ہوں، ٹرین آپریشن چلانے کے لئے 24 گھنٹے تیار ہیں، تاہم فیصلہ کمانڈ اینڈ کنٹرول نے کرنا ہے، ہم اسی کے ماتحت ہیں، جو وزیراعظم اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کا فیصلہ ہوگا اسی پر عمل کیا جائے گا۔ وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم اور کمانڈ اینڈ کنٹرول ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرتے ہیں تو 24 گھنٹے میں گاڑیاں چلادی جائیں گی، پہلے 28 گاڑیاں اپ اینڈ ڈاؤن کی چلائی جائیں گی، جب کہ قرنطینہ کے حوالے سے ریلوے اسٹیشنوں پر تمام انتظامات مکمل ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ آئی پی پیز چور سارے مارے جائیں گے، جبکہ آٹا اور چینی چوروں کی فرانزک رپورٹ تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے لیکن ضرور آئے گی، عمران خان کے لئے کوئی مشکلات نہیں ہیں، اللہ ان کے ساتھ  ہے۔
خبر کا کوڈ : 858778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش