0
Saturday 25 Apr 2020 21:17

جی بی حکومت نے استور کو کرونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، سعدیہ دانش

جی بی حکومت نے استور کو کرونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، سعدیہ دانش
 اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع استور میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ صوبائی حکومت نے استور کو بے یارومددگار اور کورونا وائرس کے رحم وکرم پر چھوڑا ہے۔ حکومت جس طرح کی غیر ذمہ داری اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے اس سے ثابت ہو رہا ہے کہ عوام کے لیے ان کے دل میں کوئی درد نہیں اور ان کے ہیلتھ ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ ضلع نگر اور استور میں جس طرح کورونا وائرس کے حملے کے ساتھ ساتھ لوگ ادویات اور خوراک کی کمی کا شکار ہیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امداد، ہسپتالوں کے لئے بنیادی صحت کی ضرورت کا سامان اور ریلیف پیکیجز پہنچا رہے ہیں اس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حکومت موثر اقدامات اٹھانے میں ناکام ہوئی ہے اور حالات پر ان کی کوئی گرفت نہیں ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو درپیش مسائل اور بحرانوں سے اپنی دور اندیشی اور بہترین پالیسیوں سے نکالیں۔ لیکن گلگت بلتستان میں ٹیسٹنگ کٹس کی کمی وفاقی حکومت کی عدم توجہی اور بے حسی کی انتہا ہے لیکن تحریک انصاف کے نام نہاد وفاقی نمائندہ گورنر گلگت بلتستان اور ان کی صوبائی قیادت صرف اخباری بیانات کی حد تک رہ گئی ہے، انہیں نہ توفیق ہوئی اور نہ ہی جرآت ہے کہ اپنی وفاقی حکومت سے جی بی کے لئے کوئی بات کریں اور کوئی عملی اقدامات اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 858953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش