0
Monday 27 Apr 2020 12:46

آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر

آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس، پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کر کے سماعت 10 جون تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پارک لین ریفرنس کی سماعت کی، کیس میں نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور تفتیشی افسر قاسم خان عدالت میں پیش ہوئے تاہم کورونا وائرس ایمرجنسی میں لاک ڈاؤن کے باعث کیسز کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کے وکلاء کی جانب سے عدالتی حاضری سے استثناء کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ کورونا وائرس کے باعث عدالتی کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی، عید کے بعد تک سماعت ملتوی کی جائے۔ احتساب عدالت نے اس موقع پر میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 859250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش