0
Tuesday 28 Apr 2020 12:23

علامہ اقتدار نقوی کی علامہ افتخار نقوی سے ملاقات، ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال 

علامہ اقتدار نقوی کی علامہ افتخار نقوی سے ملاقات، ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی کوارڈینیٹر المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل جنوبی پنجاب زعیم حیدر زیدی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید عابد حسین عابدی بھی موجود تھے۔ دونوں رہنمائوں نے درمیان موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے خطرات بڑھ رہے ہیں، ماہ مبارک رمضان کے دوران ڈاکٹرز کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے، اُنہوں نے کہا کہ کہیں ہماری چھوٹی سی غفلت کسی بڑے المیہ کا پیش خیمہ ثابت نہ ہو، ڈاکٹرز مسلسل عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کررہے ہیں جسے عوام نظرانداز کررہی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے، جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹیمیں مسلسل کاوشوں میں مصروف ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 859466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش