1
Wednesday 29 Apr 2020 04:23

سعودی شاہی میڈیا فلسطین کے بارے صیہونی سوچ کو رواج دے رہا ہے، حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین

سعودی شاہی میڈیا فلسطین کے بارے صیہونی سوچ کو رواج دے رہا ہے، حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین نے امت مسلمہ کو خبردار کیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کی طرف سے چلنے والا عرب میڈیا اپنی نشریات کے ذریعے فسلطین۔اسرائیل جھگڑے کو صیہونی نکتۂ نظر پر پیش کر کے "عرب بیداری کی تحریک" کو شدید نقصان پہنچانے میں مصروف ہے۔ عرب اخبار "فلسطین الیوم" کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حرکۃ الجہاد الاسلامی کے مرکزی رہنما داؤد شہاب نے اس حوالے سے امت مسلمہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی (شاہی خاندان کی طرف سے چلنے والا) سیٹیلائٹ ٹیلیویژن نیٹورک MBC امت مسلمہ کے اندر "ثقافتی زہر" گھولنے میں مصروف ہے اور نہ صرف اپنے ہنری کام بلکہ اپنی اکثر نشریات کے ذریعے اصلی اسلامی اقدار و عرب ترجیحات کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔

حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے مرکزی رہنما داؤد شہاب نے سعودی آمر شاہ فہد اور ان کے بیٹے عبدالعزیز بن فہد کے ہاتھوں تشکیل پانے والے بین الاقوامی سعودی ٹیلیویژن نیٹ ورک کی طرف سے عالمی سطح پر اسلامی مزاحمتی محاذ کے خلاف جاری جنگ اور اسلام دشمن صیہونی قوتوں کے ساتھ اس کی مشارکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مسلمانوں کے دشمن ہمارے قتل، ہماری کھال ادھیڑنے اور ہمارے تشخص کو ملیامیٹ کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائے ہوئے ہیں تاہم وہ اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے امت مسلمہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام و مسلمانوں کے دشمنوں کی طرف سے ہمارے خلاف جاری جنگ میں آج سعودی میڈیا بھی ہمارے خلاف دشمن کی دہشتگردانہ کارروائیوں میں برابر کا شراکتدار بن چکا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی محاذ کے مرکزی رہنما داؤد ہاشم نے امت مسلمہ کے نام اپنے پیغام کے آخر میں امید ظاہر کی کہ اصلی مسلم و عرب امت دشمن کی طرف سے جاری "اسلامی تشخص کے خاتمے کی مہم" کے خلاف اٹھ کھڑی ہو گی اور غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ عام دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی عالمی سازش کا مل کر مقابلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ سعودی سیٹیلائٹ ٹیلیویژن نیٹورک MBC پر حال ہی میں چلنے والی صیہونی نشریات میں عرب یہودیوں پر بنائی گئی ایک ڈرامہ سیزیز بھی شامل ہے جو 40 کی دہائی میں خلیج فارس کے ممالک میں زندگی بسر کر رہے ہیں جس میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ انہیں ان کی ایمانداری کی بناء پر مسلمانوں کی طرف سے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس ٹیلیویژن نیٹورک پر نشر ہونے والی فلسطین مخالف نشریات میں "مخرج۔7" نامی ڈرامہ سیریز بھی شامل ہے جس کی پہلی ہی قسط میں ایک فنکار کو غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ تجارت سمیت مختلف میدانوں میں اسلامی و عرب ممالک کو دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی کھلی دعوت اور فلسطینی قوم کو "دشمن" قرار دیتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 859627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش