0
Tuesday 19 Jul 2011 15:58

امریکا کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھارت کی مکمل حمایت کا اعلان، پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے پر اتفاق ہو گیا، کرشنا

امریکا کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھارت کی مکمل حمایت کا اعلان، پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے پر اتفاق ہو گیا، کرشنا
نئی دہلی:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھارت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا کے ساتھ بھارت امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران کہی۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا اور بھارت اتحادی ہیں۔ اس سے پہلے ہلیری کلنٹن نے قومی سلامتی کے بھارتی مشیر شیو شنکر مینن سے بھی ملاقات کی، جس میں اسٹریٹیجک تعلقات سمیت علاقائی سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز پر بات ہوئی۔ ہلیری کلنٹن کل رات دو روزہ دورے پر بھارت پہنچی تھیں۔
بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا، ہلیری کلنٹن کہتی ہیں دہشت گردوں کے نیٹ ورک سے امریکا اور بھارت دونوں کو خطرہ ہے۔ نئی دہلی میں بھارت اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات ہوئے، جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ بھارت سے دفاعی تعاون جاری رہے گا۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ بھارت اور امریکا کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سب سے زیادہ دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے، وہاں پر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں قبول نہیں کریں گے۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے سے خطے میں امن اور استحکام آئے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان سلامتی کونسل کی اصلاحات اور بھارت کی رکنیت پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے بھی زیر بحث آئے۔ امریکا سے سول نیو کلیئر معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق بھی گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے نئی دلی میں بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا سے ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات، دہشتگردی، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اور تجارت کے امور بھی زیر غور آئے۔ امریکا اور بھارت کے وزیر خارجہ نے اسٹرٹیجک معاملات پر بات کی۔ اس سے قبل ہیلری کلنٹن نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینین سے ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کلنٹن دورے کے اگلے مرحلے میں چنائی کا دورہ کریں گی۔ تیرہ جولائی کے ممبئی حملوں کے بعد کسی بھی امریکی اہلکار کا پہلا دورہ بھارت ہے۔ 
ادھر امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلٹن نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے، دہشت گردوں کے حملوں میں امریکیوں سے زیادہ پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے۔ پاکستانی سرزمین پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو برداشت نہیں کرینگے۔ نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا سے اسٹریٹیجک مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ حالیہ پاک بھارت مذاکرات مثبت قدم تھا، دونوں ممالک کو چاہیئے کہ وہ ملکی و خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکر کام کریں اور انسداد دہشتگردی سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھائیں۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کھٹرے تک پہنچائے۔ دہشت گردوں کےخلاف کارروائی سب کے مفاد میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 85984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش