0
Saturday 2 May 2020 09:05

امریکا، کورونا کے علاج کیلئے اسٹیم سیل تھراپی کے کلینکل ٹرائل کی منظوری

امریکا، کورونا کے علاج کیلئے اسٹیم سیل تھراپی کے کلینکل ٹرائل کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ دنیا کے کئی ملکوں میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے مختلف ویکسینز اور دیگر علاج کے طریقوں پر تحقیق اور کام کیا جا رہا ہے۔اسی حوالے سے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے اسٹیم سیل تھراپی کے کلینکل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی بائیو ٹیک کمپنی نے انسانی پلیسینٹا سے اسٹیم سیل حاصل کیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسٹیم سیل تھراپی کا تجربہ کورونا سے نبرد آزما چھیاسی مریضوں پر کیا جائے گا۔ ادھر متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی کورونا وائرس کے متاثرین کے علاج کے لیے نئی دریافت میں پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات ابوظبی کے اسٹیم سیل سینٹر میں کی جا رہی ہیں۔ نئے طریقہ علاج سے 73 مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 860194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش