0
Saturday 2 May 2020 16:50

سندھ میں سرکاری گوداموں سے 15 ارب 35 کروڑ روپے کی گندم غائب ہونے کا انکشاف

سندھ میں سرکاری گوداموں سے 15 ارب 35 کروڑ روپے کی گندم غائب ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ کے سرکاری گوداموں سے 5 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی ایک لاکھ 64 ہزار 797 میٹرک ٹن گندم غائب ہے۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نیب سکھر نے لاڑکانہ، بے نظیر آباد اور سکھر ڈویژن کے 9 اضلاع میں 15 ارب 85 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری گندم میں خردبرد اور چوری کو پکڑنے کیلئے 9 مختلف انکوائری شروع کی گئیں تھیں۔ انکوائری کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ان 9 اضلاع کے سرکاری گوداموں میں چھاپے مارے۔ نیب کے مطابق چھاپوں کے دوران انکشاف سامنے آیا کہ 5 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی ایک لاکھ 64 ہزار 797 میٹرک ٹن غائب ہے۔ گندم غائب ہونے کے معاملے میں محکمہ خوراک کے افسران سمیت دیگر ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پلی بارگین کے ذریعے 2 ارب 11 کروڑ 20 لاکھ روپے واپس کیے۔

نیب نے بتایا کہ سکھر اور خیرپور کے محکمہ خوراک کے افسران اور 4 فلور مل مالکان کے خلاف ادھار پر لی گئی سرکاری گندم کی رقم 6 ماہ میں واپس نہ کرنے پر انکوائری کا آغاز ہوا، تو 4 فلور مل مالکان نے 8 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے واپس کیے۔ نیب کے مطابق مختلف انکوائری کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ سکھر، لاڑکانہ اور بے نظیر آباد ڈویژن کے 9 اضلاع سے کراچی بھجوائی گئی 74 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی 22 میٹرک ٹن سرکاری گندم وہاں پہنچی ہی نہیں۔ انسداد بدعنوانی ادارے نے کہا کہ اس خردبرد میں محکمہ خوراک کے افسران اور دیگر افراد ملوث پائے گئے، مزید یہ کہ محکمہ خوراک میں بڑے پیمانے پر خردبرد اور چوری کے خلاف نیب کی جانب سے احتساب عدالت سکھر میں 4 ریفرنس دائر کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید ریفرنس بھی درج کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 860283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش