0
Sunday 3 May 2020 15:05

علامہ اقتدار نقوی کا دورہ راجن پور، کرونا متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت 

علامہ اقتدار نقوی کا دورہ راجن پور، کرونا متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے ضلع راجن پور کا دورہ کیا اور کرونا جیسے وبائی مرض کے پیش نظر لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر صوبائی کوارڈینیٹر المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل سید زعیم حیدر زیدی بھی ہمراہ تھے۔ علامہ اقتدار نقوی کو بتایا گیا کہ المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کی جانب سے راجن پور شہر، جام پور، روجھان اور کچے کے علاقوں میں لاک ڈاون سے متاثرہ غریب، نادار اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر دور دراز علاقوں میں افطاری کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں مخیر حضرات کے تعاون سے ماسک، گلوز اور سینیٹائزر بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے دور افتادہ ضلع راجن پور ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید اپنی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے بہت سے اضلاع ابھی بھی پسماندگی کا شکار ہیں، جن میں ایک ضلع راجن پور ہے، جو پنجاب اور سندھ کے بارڈر پر واقع ہے، مخیر حضرات اور حکومت کو اس ضلع کی پسماندگی دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع کی طرح ضلع راجن پور کا دیہاڑی دار طبقہ شدید مشکل میں ہے، صاحب استطاعت آگے بڑھیں اور غریب عوام کی مشکلات دور کریں۔
خبر کا کوڈ : 860432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش