0
Sunday 3 May 2020 23:38

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن تو لگا دیا لیکن عوام کو راشن تک نہیں پہنچایا ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن تو لگا دیا لیکن عوام کو راشن تک نہیں پہنچایا ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیت سمیر میر شیخ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج ہم یہاں سب لوگ سمیر میر شیخ کو پارٹی میں شامل ہونے پر ان کے گھر ویلکم کرنے آئے ہیں، سندھ میں لاک ڈاؤن کے نام پر عوام کو پریشان کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام میں خوف پھیلاکر عوام کو پریشان کیا، اب عید تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، مگر راشن کون پہنچائے گا، لاک ڈاؤن تو لگا دیا جاتا ہے عوام کو راشن کون پہنچائے گا، وزیراعلیٰ سے کوئی پوچھے کورونا سے بچنے کے لئے سوائے لاک ڈاؤن کے کوئی عملی کام کیا ہو تو وہ بتا دیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں ایک کروڑ 80 لاکھ افراد بےروزگار ہوسکتے ہیں، ہر 10 لاکھ کی آبادی میں اسپین میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ جبکہ ہر 10 لاکھ کی آبادی میں پاکستان میں 2 اموات ہوئیں ہیں، شکر ہے کہ کورونا وائرس پاکستان میں امریکہ اور یورپ جیسا مہلک ثابت نہیں ہوا، پاکستان میں دوسرے ملکوں کی نسبت شرح اموات بہت کم رہیں، اس سے زیادہ تو ٹریفک حادثات میں اموات ہوا کرتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کرکے معشیت کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے، اپریل میں وفاقی حکومت کو محصولات میں 119 ارب روپے کی کمی ہوئی، ٹیکس کی وصولی نہیں ہوگی تو ملک چلانا مشکل ہوجائے گا، امریکہ میں چند ہفتوں میں 3 کروڑ سے زائد افراد بے روزگار ہوئے، سندھ حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا ہے، عوام لاک ڈاؤن کی وجہ سے بےروزگار ہوکر خودکشیاں کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے موجود صورتحال میں کوئی اچھا فیصلہ نہیں کیا، وفاقی حکومت نے پوری قوم کو ریلیف دیا ہے، مزید ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ سمیر میر شیخ نے کہا میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بننے جارہا ہوں، بلاول زرداری سے ملاقات ہوئی تھی انہوں نے یقین دلایا تھا کہ عوام کے لئے کام کریں گے اور بزنس کمیونٹی کے بھی کام کریں گے تب میں نے شمولیت کی لیکن جب آگے چلتے گئے تو پتہ چلا کہ یہ پارٹی ایک مافیا کی پارٹٰی ہے، جو کماؤ پتر ہیں ان کی عزت کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 860502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش