0
Monday 4 May 2020 17:19

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی آپریشن سے ملاقات، یوم علیؑ کی مناسب سے تبادلہ خیال

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی آپریشن سے ملاقات، یوم علیؑ کی مناسب سے تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور آئی ایس او پاکستان کے وفد نے لاہور میں علامہ عبدالخالق اسدی کی قیادت میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب انعام غنی سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنیوالے وفد میں علامہ عبدالخالق اسدی سربراہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب، علامہ سید حسن رضا ہمدانی، سید خرم نقوی چیرمین عزاداری کونسل ایم ڈبلیو ایم پنجاب، حسنین جعفر زیدی، افسر رضا خان، زین زیدی اور  زوہیب رضا شامل تھے۔ ملاقات میں یوم علی علیہ السلام پر جلوس عزا اور مجالس عزا کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی نے کہا کہ یوم علیؑ کی مناسبت سے پروگرامز کا انعقاد ایس او پی پر عملداری اور حکومتی اجازت سے مشروط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کر رکھا ہے، وفاقی حکومت جو پالیسی جاری کرے گی، اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ عزاداری ہماری عبادت ہے، اس کے انعقاد کیلئے حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، اس لئے ہماری ہمدردیاں حکومت کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم علیؑ کی مناسب تے مجالس اور جلوس ہائے عزاء ضرور ہوں گے البتہ حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 860627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش