0
Tuesday 5 May 2020 00:56

کورونا کے خلاف جنگ کیساتھ ساتھ پاک فوج این 95 ماسک بھی بنا رہی ہے، میجر جنرل بابر افتخار

کورونا کے خلاف جنگ کیساتھ ساتھ پاک فوج این 95 ماسک بھی بنا رہی ہے، میجر جنرل بابر افتخار
اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر اضلاع میں پاک فوج تعینات ہے، سول انتظامیہ اور پولیس کی بھرپور مدد کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ اقلیتوں کا خاص خیال رکھا جائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، انہوں نے موجودہ صورتحال میں اپنے تجربات کو ہمارے ساتھ شیئر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج این 95 ماسک بھی بنا رہی ہے، مریضوں کیلئے جہاں ملٹری سہولت کی ضرورت ہے وہاں کام ہو رہا ہے اور ملٹری اسپتال بھی کورونا کے خلاف جنگ میں میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے 3 لاکھ خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے، جہاں کورونا کے کیسز کی تعداد زیادہ آ رہی ہے وہاں خصوصی کام ہورہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 860705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش