0
Wednesday 6 May 2020 23:38
کوونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 526 ہو گئی

کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق، مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے متجاوز

دبئی پلٹ 209 مسافروں میں سے 180 کورونا کے مریض نکلے
کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق، مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 1049 مریض سامنے آئے ہیں، جاں بحق افراد کی تعداد 526 تک پہنچ گئی اور 6217 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 178 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ایک ہزار 49 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 274 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 217 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8693 ہے، سندھ میں 8640، خیبر پختونخوا میں 3499، بلوچستان میں 1495، گلگت بلتستان میں 386، اسلام آباد میں 485 اور آزاد کشمیر میں 76 ہو گئی۔ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جو کہ ملک میں ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 526 ہو گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ 194 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 148، پنجاب میں 156، بلوچستان 21، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ ملک بھر میں کورونا کے 143 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ حکومت نے اندرونِ شہر ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لیے ایس اوپی بنائی جائے گی۔ پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت اور خیبر پختونخوا نے حمایت کی ہے۔ دبئی سے پاکستان پہنچنے والے 209 پاکستانی شہریوں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا جن میں 180 افراد میں کورونا مثبت جبکہ 29 میں کورونا منفی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملازم کی سرکاری اور نجی لیباریٹری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میں تضاد سامنے آیا ہے۔ کورونا وائرس نے پمز اسپتال میں زیر علاج ایک اور مریض کی جان لے لی ہے جس کے بعد پمز میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 861134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش