0
Thursday 7 May 2020 21:58

عمران خان کی نائیجریا کے صدر محمد بوہاری سے ٹیلی فون پر گفتگو

عمران خان کی نائیجریا کے صدر محمد بوہاری سے ٹیلی فون پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے نائیجریا کے صدرمحمد بوہاری سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیرممالک کو کورونا اورغربت کے باعث غیرمعمولی چیلنج کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر اقوام متحدہ، عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کا تعاون حوصلہ افزا ہے۔ دونوں سربراہان کے درمیان کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں نائجیریا کے عوام کےساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے محمد بوہاری کو پاکستان میں کورونا کو روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ دوران گفتگو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی شرح نمو اور روزگار کے مواقع کیلئے بین الاقوامی مالیاتی ادارے مزید وسائل فراہم کریں، موجودہ معاشی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے قرضوں میں نرمی کی عالمی تحریک کوآگے بڑھانا چاہیے۔ دوران گفتگو دونوں سربراہان نے اقوام متحدہ اور دیگر فورمز پر مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پراتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نائجیریا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط  بنانے کی ضرورت ہے، پاک نائجیریا تجارت اورمعاشی تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے نائجیرین صدرکو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ خیال رہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے رواں مالی سال کے بجٹ میں رعایتیں دینے کا اعلان کیا ہے.

 
خبر کا کوڈ : 861332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش