0
Friday 8 May 2020 12:42

بلوچستان حکومت کا عیدالفطر انتہائی سادگی سے منانیکا فیصلہ، عوام سے بھی سادگی کی اپیل

بلوچستان حکومت کا عیدالفطر انتہائی سادگی سے منانیکا فیصلہ، عوام سے بھی سادگی کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے عیدالفطر انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام سے بھی عید سادگی سے منانے کی اپیل کر دی۔ گذشتہ روز وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلٰی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری سطح پر عید انتہائی سادگی سے منائی جائے گی جبکہ عوام سے بھی عید الفطر سادگی سے منانے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ عید کے تہوار پر احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پر عملدرآمد ممکن ہو سکے۔ سیکرٹری صحت نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ کرونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر کے روزانہ 800 سے زائد ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، جبکہ ٹیسٹ نتائج کے مطابق کوئٹہ میں کرونا وائرس کے کیسز میں ہونے والا غیر متوقع اضافہ باعث تشویش ہے۔

اجلاس میں اس امر پر اتفاق رائے پایا گیا کہ مزید ایک ہفتہ ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا جائے گا اور اس الارمنگ صورتحال سے متعلق تاجروں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ اسکے علاوہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی صورت میں احتیاطی تدابیر کی جامع ایس او پی کی تیاری اور دکانداروں اور گاہکوں کے تعاون سے اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس اور کمشنر کوئٹہ کو ہدایات جاری کی گئیں۔
 
خبر کا کوڈ : 861403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش