1
Saturday 9 May 2020 14:29

سمندری آلودگی اور ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار جارح سعودی عرب و امریکہ ہیں، انصاراللہ

سمندری آلودگی اور ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار جارح سعودی عرب و امریکہ ہیں، انصاراللہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان اور سرکاری مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے متروکہ بحری بیڑے "صافر" سے تیل رسنے اور ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے انصاراللہ کو ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے جواب میں ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں لکھا ہے کہ ہم عرصۂ دراز سے (بحری بیڑے صافر) کی مرمت و نگہداری میں کوشاں ہیں لیکن امریکی حمایت سے چلنے والی جارح فورسز یمن کے خلاف ظالمانہ سرحدی محاصرے کے ذریعے عمدی طور پر ہمارے اس کام میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں لہذا تیل پھیلنے کی ذمہ دار بھی جارح فورسز اور (یمن پر) ناجائز قبضے و جارحیت میں ان کی براہ راست سیاسی و فوجی حمایت کرنے والا امریکہ ہی ہے۔

گزشتہ روز عرب نیوز چینل العربیہ نے اطلاع دی تھی کہ امریکی وزارت خارجہ نے انصاراللہ سے یمنی صوبہ الحدیدہ کی بندرگاہ پر لنگرانداز بحری بیڑے صافر کی مرمت و نگہداری کے لئے اقوام متحدہ کو اجازت نامہ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اُس پر الزام عائد کیا تھا کہ انصاراللہ نے بحری بیڑے صافر کو اپنی حراست میں لے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ تیل بردار بحری بیڑہ صافر 4 سالوں سے بیشتر عرصے سے یمن کے صوبہ الحدیدہ کی بندرگاہ العیسی پر لنگرانداز ہے جس میں مأرب کا 10 لاکھ بیرل سے زیادہ کروڈ آئل بھرا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اس حوالے سے صنعاء کی وزارت تیل قبل ازیں بھی بارہا اعلان کر چکی ہے جبکہ سال 2016ء میں یمنی وزارت تیل کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ جارح سعودی عرب کی رہنمائی میں یمن پر حملہ آور فوجی اتحاد تیل بردار بحری بیڑے صافر تک دسترسی، اس کی مرمت و دیکھ بھال کے کاموں میں رکاوٹ بن رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 861612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش