0
Sunday 10 May 2020 00:41

سیکرٹری معدنیات پنجاب عامر اعجاز کا دورہ لیہ، موجودہ صورتحال پر بریفنگ

سیکرٹری معدنیات پنجاب عامر اعجاز کا دورہ لیہ، موجودہ صورتحال پر بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے لیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے ضلع میں انسداد کورونا، ڈینگی، ٹڈی دل، انسداد مہنگائی اور گندم خریداری مہم کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی پی او حسن اقبال، اے ڈی سی آر فیاض احمد ندیم، اے ڈی سی جی اشفاق حسین سیال اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں کوئی مقامی کیس رونما نہیں ہوا، تاہم قریبی ضلع کا سفر کرنے کے بعد ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اس کے خاندان کے افراد کو قرنطینہ جبکہ علاقہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لاک ڈاون کیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا لاک ڈاون کے متاثرین کو ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگیاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، جن کو بائیومیٹرک کے مسائل کی وجہ سے امداد نہیں ملی، ان کا ڈیٹا نادرا آفس سے بائیومیٹرک کیا جا رہا ہے، جس پر رہ جانے والے افراد کو امداد دے دی جاے گی۔

صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور کسانوں کو ان کے حق کی فراہمی کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے۔ گندم کی خریداری میں کاشتکار کے حقوق کا تحفظ اور استحصالی عناصر کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز رحم کے مستحق نہیں، ان کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے اور اس سلسلہ میں کسی دباو کو خاطر میں نہ لایا جائے۔ صوبائی سیکرٹری معدنیات نے ہدایت کی کہ تحصیل چوبارہ میں لوکسٹ کومبیٹ آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مستعدی سے کام کیا جائے، تاکہ کاشتکاروں کو ٹڈی دل کے نقصانات سے بچایا جا سکے۔ سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 861734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش