0
Sunday 10 May 2020 19:31

ایبٹ آباد میں ٹیلی میڈیسن کا آغاز کر دیا گیا

ایبٹ آباد میں ٹیلی میڈیسن کا آغاز کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کے اشتراک سے ٹیلی میڈیسن کا آغاز کر دیا، جبکہ کرونا سے متاثرہ علاقوں میں موبائل آؤٹ ریچ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ آن لائن ڈاکڑ کی سہولت سے اسپتالوں میں رش اور سماجی فاصلہ قائم رکھنے میں مدد ملے گی، جبکہ معمولی بیماریوں والے مریض زنانہ اور مردانہ پروفیشنل ڈاکٹرز سے آن لائن فارمل اور ماہرانہ رائے لے سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اس سروس سے گھر بیٹھے مریض ٹیلی فون، آن لائن، ویڈیو سروسز اور انٹرنیٹ کے ذریعے صبح 9 سے شام 4 بجے تک اسپیشلسٹ ڈاکڑرز سے مشورے لے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دور دراز رہنے والے اور دور جدید میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ رکھنے والے علاقوں کیلئے موبائل آوٹ ریچ کیمپ کی مدد سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ بھی کرے گی، اسپیشلسٹ ڈاکڑز کی ٹیمز روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں میڈیکل کمپ لگائیں گی تاکہ لوگوں کو اسپتال آنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ مغیث ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن اور موبائل آوٹ ریچ کیمپ کا مقصد لوگوں کو گھروں تک ہیلتھ فیسلٹی پہنچانا ہے، تاکہ لوگ اپنے گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں تین روزہ کیمپ منعقد کئے جائیں گے جہاں گائنا کالوجسٹ، اپتھلمالوجی، ای این ٹی، پیڈز اور دیگر اہم شعبوں کے ڈاکڑز کے علاوہ مرض کی تشخص کیلئے لیباٹریز اور ایکسرے کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل کیمپس میں ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمیٹ کی جانب سے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 861849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش