0
Friday 15 May 2020 10:33

ٹرمپ کی ایک بار پھر چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی

ٹرمپ کی ایک بار پھر چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کورونا وبا سے متعلق درست معلومات فراہم نہ کیں تو بیجنگ سے تعلقات ختم کر دیں گے۔ امریکی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین نے انہیں بہت مایوس کیا، چینی صدر شی جن پنگ سے ان کے اچھے تعلقات ہیں لیکن اس وقت وہ چینی ہم منصب سے گفتگو کے خواہش مند نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین کو جواب دینے کے لیے امریکا بہت کچھ کر سکتا ہے، چین سے تعلقات بھی ختم کیے جا سکتے ہیں، اس طرح امریکا پانچ سو ارب ڈالر بچا لے گا۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ چین چاہتا تو کورونا وائرس کو اپنے ملک تک محدود رکھ سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور اس وبا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں امریکا اور دنیا بھر میں ہونے والے جانی نقصان پر بہت رنجیدہ ہوں۔
خبر کا کوڈ : 862800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش