0
Sunday 17 May 2020 16:19

کورونا وائرس نے کراچی کی سینٹرل جیل کو بھی لپیٹ میں لے لیا

کورونا وائرس نے کراچی کی سینٹرل جیل کو بھی لپیٹ میں لے لیا
اسلام ٹائمز۔ تمام تر حفاظتی اقدامات کے باوجود کورونا وائرس سینٹرل جیل کراچی پہنچ گیا اور پہلی مرتبہ جیل میں بھی کیسز رپورٹ ہونا شروع ہو گئے، اب تک 40 قیدیوں اور عملے کے 3 ارکان کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کراچی کی سینٹرل جیل پہنچ گیا اور اتنے عرصے میں پہلی مرتبہ جیل سے بھی کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ سزا یافتہ قیدیوں کی بیرک میں ایک قیدی کو دو دن قبل علامات ظاہر ہوئی تھیں، جس پر فوری طور پر اس قیدی کا ٹیسٹ کیا گیا، تو اس کی رپورٹ مثبت آگئی، جس کے فوری بعد جیل انتظامیہ متحرک ہوگئی اور مذکورہ بیرک کے تمام قیدیوں کو آئسولیٹ کرکے ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔

ہفتہ کو ان تمام ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئیں، تو کچھ قیدیوں کی رپورٹس مثبت آئیں، اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ بیرک پر تعینات اہلکاروں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے، تو ان میں بھی کورونا وائرس پایا گیا۔ اب تک مجموعی طور پر 40 قیدیوں جبکہ جیل کے 3 اہلکاروں میں ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آچکی۔ مذکورہ صورتحال کے بعد ہفتہ کو 400 قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آج اتوار کو موصول ہونے کا امکان ہے، جیل میں وائرس کے بعد سینئر سپرنٹنڈنٹ محمد حسن سہتو سمیت دیگر افسران کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جن کی رپورٹس نیگیٹو آئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 863217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش