0
Monday 18 May 2020 21:23
یوم علیؑ کے حوالے درج ہونیوالے مقدمات واپس لئے جائیں

یوم علیؑ پر حکومت نے غیر یقینی صورتحال پیدا کی، احمد اقبال رضوی

کشمیر اور فلسطین کے مظلومین کی پر زور حمایت جاری رکھیں گے
یوم علیؑ پر حکومت نے غیر یقینی صورتحال پیدا کی، احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں دیگر رہنماؤں علامہ حسن ہمدانی، علامہ محمد خان مھدوی، نجم عباس خاں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور ہمارے قائدین کے درمیان  یوم علیؑ پر عزاداری کے معاملات طے ہو چکے اور حکومت نے ایس او پیز کے تحت جلوس و مجالس کے انعقاد کی اجازت دے دی تھی لیکن یکسر اس فیصلے کو بلاجواز واپس لیا گیا جس سے عزاداران کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی۔ ایک غیر یقینی صورتحال پیدا کرکے ملت تشیع کو اضطراب میں مبتلا کرنا قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ اس صورتحال کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی صفوں میں موجود انتہا پسندوں کے فکری سہولت کار ایک بار پھر ملک دشمن عناصر کو فرقہ واریت پھیلانے کی دعوت دے رہے ہیں۔ ملک کے امن و امان کو تباہ کرنے کی اس کوشش کو روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا نارووال میں چادر اور چاردیواری کے تقدس کو جس ڈھٹائی سے پامال کیا گیا وہ قابل مذمت ہے۔ صوبائی حکومت ذمہ داران کیخلاف تادیبی کارروائی کرے۔ انہوں نے یوم علیؑ کے حوالے درج ہونیوالے مقدمات واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کسی صورت قابل قبول نہیں، کشمیر اور فلسطین کے مظلومین کی پر زور حمایت جاری رکھیں گے، موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یوم القدس بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 863330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش