0
Tuesday 19 May 2020 23:14

ٹرانسپورٹ کو جلد بحال کیا جائے ورنہ ٹرین سمیت پورے ملک کو بند کردیا جائے گا، ٹرانسپورٹرز کی دھمکی 

ٹرانسپورٹ کو جلد بحال کیا جائے ورنہ ٹرین سمیت پورے ملک کو بند کردیا جائے گا، ٹرانسپورٹرز کی دھمکی 
اسلام ٹائمز۔ ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن جنرل بس اسٹینڈ ملتان کے عہدیداران صدر رانا محمد اصغر، چیئرمین طارق گجر، جاوید ڈوگر، رزاق ڈوگر، شفیق ڈوگر، ملک عامر اعوان، میاں ولی محمد، اشفاق ڈوگر، عباس ڈوگر، مقبول ڈوگر اور رانا عرفان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر حکومت کو کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن حکومت کی طرف سے آج تک کوئی ریلیف نہیں ملا، ٹرانسپورٹ کو جلد بحال کیا جائے ورنہ ٹرین سمیت پورے ملک کو بند کردیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد اصغر نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے جس طرح تاجر طبقہ کو مکمل کاروبار کی اجازت دی ہے اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد سواریوں کی بجائے مکمل سواریاں بٹھانے کی اجازت دی جائے، 50 فیصد والی شک کو ختم کیا جائے، باقی کی تمام ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے گا، اگر ہمیں ایک سال کے لئے ٹوکن ٹیکس، ٹول پلازہ ٹیکس اور ڈیزل پیٹرول کی مد میں 50 فیصد کمی کر دی جائے تو ہم حکومت کی تمام ایس او پیز ماننے کو تیار ہیں۔ ہم پہلے ہی اپنا نقصان کر چکے ہیں مزید نقصان برداشت نہیں کرسکتے اگر حکومت نے ہمارا مطالبہ نہ مانا تو ٹرین سمیت پورا ملک بند کردیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد بھوک اور بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، ہماری عید بھی پھیکی پڑ گئی ہے۔ ٹرانسپورٹ کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ ہزاروں دیہاڑی دار طبقہ و دیگر کو بھی روزگار کی فراہمی ممکن ہو سکے اور لوگوں کو بھی سفری سہولت میسر آسکے۔
خبر کا کوڈ : 863664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش