0
Wednesday 20 May 2020 23:06

ناصر عباس شیرازی کا دورہ ڈیرہ غازیخان، تنظیمی و فلاحی کاموں کا جائزہ لیا

ناصر عباس شیرازی کا دورہ ڈیرہ غازیخان، تنظیمی و فلاحی کاموں کا جائزہ لیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے مسئول سید ناصرعباس شیرازی نے ڈیرہ غازیخان کا ایک روزہ دورہ کیا، اس موقع پر جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے، ناصر عباس شیرازی نے اپنے دورے کے دوران ضلعی کابینہ سے ملاقات کے علاوہ ضلع بھر میں جاری فلاحی کاموں کا جائزہ لیا اور لاک ڈاون سے متاثرہ افراد میں راشن بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ غازیخان کے سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر زیدی، رحمت رضا کھوسہ، زوار جہانزیب اور تیمور رضا بھی ہمراہ تھے۔ بعدازاں سید ناصر عباس شیرازی نے امام بارگاہ جوہر شاہ میں شہداء کی قبور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ الحمداللہ مجلس وحدت مسلمین نے لاک ڈاون میں ایک لاکھ بے روزگار، مستحق اور نادار افراد تک امداد پہنچائی ہے، ہمارے پاس ملک کے کونے کونے میں والنتیئر موجود ہیں جو اپنی مصروفیات کے ساتھ ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ انشاءاللہ اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین دیگر ملی تنظیموں کے ساتھ مل کر یوم القدس بھرپور طریقے سے منائے گی، اسرائیل اور اس کے حواری جلد بے نقاب ہوں گے، کاش مسلم حکمران اپنی بیداری کا ثبوت دیتے تو آج مسئلہ فلسطین، کشمیر، یمن، شام اور عراق حل ہوچکا ہوتا۔ اُنہوں نے کہا کہ المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے پلیٹ فارم سے جنوبی پنجاب نے مثالی کام کیا ہے اور میں ان دوستوں کی حوصلہ افزائی کرنے یہاں آیا ہوں۔ 
خبر کا کوڈ : 863905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش