0
Thursday 21 May 2020 15:47

پشاور میں یوم القدس کی مشترکہ ریلی کی تیاریاں مکمل، بھرپور تشہیری مہم

پشاور میں یوم القدس کی مشترکہ ریلی کی تیاریاں مکمل، بھرپور تشہیری مہم
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مختلف تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم قدس کمیٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کی ریلی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ریلی کل نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد کوچہ رسالدار سے برآمد ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ریلی کی اجازت کے حوالے سے مسائل پیدا کر رہی ہے، تاہم قدس کمیٹی کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں تشہیری مہم بھی بھرپور انداز میں جاری ہے اور مین شاہراوں پر بینرز اور پینافلیکسز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ ریلی میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ جرگہ، جامعہ شہید عارف الحسینی سمیت دیگر مقامی تنظیموں کی نمائندگی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 864061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش