1
Friday 22 May 2020 00:01

قدس کی آزادی ہی حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کا انتقام ہے، علامہ مختار امامی

قدس کی آزادی ہی حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کا انتقام ہے، علامہ مختار امامی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ قدس کی آزادی ہی حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کا انتقام ہے، شہید راہ قدس حاج قاسم سلیمانی کی شہادت نے قدس ایشو کو اور بھی گرما دیا ہے۔ نوابشاہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جعلی نام نہاد ریاست رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی 25 سال کی پیشن گوئی سے پہلے ہی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی۔ علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ امام خمینی نے جمعتہ الوداع کو یوم القدس سے منسوب کرکے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا، امام خمینی نے دنیا کے مسلمانوں کو بیدار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے بتایا کہ اسرائیل کا وجود دنیا کے لئے ناسور ہے، فلسطینی پرامن مسلمان ہیں، ان کے خلاف دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں، وہ آج بھی صہیونی ریاست کی جانب سے دیشت گردی کا شکار ہیں۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ مزاحمت کی تحریک ایران، عراق، لبنان، فلسطین، افریقا، یمن، شام، بحرین، پاکستان، افغانستان اور کشمیر سمیت دنیا کے کونے کونے تک پہنچ چکی ہے، اسی مزاحمت کے نتیجے میں اسرائیل محاصرے میں آگیا ہے، امریکا شکست کھا رہا ہے، چالیس سال کے طویل عرصے کے بعد مسلمانوں کو آیت اللہ خامنہ ای کی صورت میں ایسی قیادت ملی، جس نے عالمی استکبار کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔
خبر کا کوڈ : 864130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش