0
Friday 22 May 2020 14:15

پی آئی اے کا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے 10 فیصد رعایت کا اعلان

پی آئی اے کا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے 10 فیصد رعایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کورونا وائرس کے دوران ملک بھر کے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے 10 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فضائی سفر کے ٹکٹوں میں رعایت دینے کا مقصد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات کو تسلیم کرنا اور 'کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ہیروز کو خراج تحسین' پیش کرنا ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں جاری کورونا وبا سے لڑنے میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت طبی عملے کے دیگر لوگ صف اول کے سپاہیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسی فرائض کی انجام دہی کے دوران ملک میں متعدد ڈاکٹرز اور طبی عملے کے افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سیکڑوں اس سے متاثر ہیں۔ علاوہ ازیں ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کا کہنا تھا کہ عید سے قبل اور بعد پی آئی اے دفاتر پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کا کارڈ دکھا کر رعایتی ٹکٹس کو حاصل کیا جاسکے گا۔ دوسری جانب پی آئی اے کی جانب سے عیدالفطر کے تناظر میں مقامی پروازوں پر تمام کلاسز کے لیے چیک شدہ سامان الاؤنس میں 15 کلوگرام کے اضافے کا اعلان کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو مقامی پروازوں پر 35 کلو گرام چیک شدہ سامان کی اجازت ہوگی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ اضافہ صرف عید کے لیے کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 864219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش