0
Saturday 23 May 2020 00:03

چینی سفارتخانے نے سی پیک پر امریکی نائب وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا

چینی سفارتخانے نے سی پیک پر امریکی نائب وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے پاک چین تعلقات اور سی پیک سے متعلق امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا بیان مسترد کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چینی سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین امریکی عہدے دار کے بیان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ یہ پاک چین تعلقات کو بدنام کرنے کی ایک اور بھونڈی کوشش ہے۔ ایلس ویلز کا بیان غیر ذمہ دارانہ مکمل بے بنیاد اور پرانی طرز پر مبنی ہے۔ سی پیک چین اور پاکستان کا اہم مشترکہ منصوبہ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم نے علاقائی امور میں پاکستان کے کردار پر کبھی دباؤ نہیں ڈالا۔علاقائی امن کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ مل کر کام کیا ہے۔ چین اور پاکستان مل کر افغانستان میں امن کے لیے کام کر رہے ہیں۔ افغان مہاجرین کے حوالے سے بھی چین اور پاکستان مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔

سفارت خانے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکا پاکستان کو احترام کی نظر سے دیکھے اور جامع مدد فراہم کرے۔ امریکا اپنی سرد جنگ اور بند سوچ سے باھر نکلے۔ امریکا کے غیر ذمہ دارانہ بیانات بے مقصد ہیں۔ امید رکھتے ہیں کہ امریکا چین اور پاکستان کے حوالے سے بنیادی احترام کا اظہار کرے گا۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کچھ کہنا نہیں چاہتے۔ چین نے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بھی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 864315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش